اسلام آبادؒ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصراسد قیصر نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوئے تو ہماری حکومت ہوگی۔
اسد قیصر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچے تاہم ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔جیل حکام کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے دو دن مقرر کیے گئے ہیں جن میں منگل اور جمعرات شامل ہے۔
اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی چیئرمین سے ملنے کی اجازت لی تھی، جیل انتظامیہ نے مجھے کہا ہے کہ کل آئیں، کل بانی چیئرمین سے ملاقات کے لئے پھر آؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل پریس کانفرنس میں عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں۔ان لوگوں کو شرم و حیا ، گریس ہونی چاہیئے، جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی،ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا،
پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے ناموں پر مشاورت شروع کر دی
تحریک انصاف کو بوگس طریقہ سے باہر رکھا،الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے،کراچی، پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم لوگ عوام میں جائیں گے قانونی جنگ بھی ہوگی، کوئی وزیر اعظم، گورنر ، وزیراعلی بننے جا رہا ہے،
ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے، ہمارا 220 پنجاب میں اور 180 وفاق میں مینڈیٹ ہے، شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں ، وہ اقلیت میں ہیں اکثریت میں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 ایک قانونی دستاویز ہے،ہمیں معلوم ہے کہ جعلی ٹھپہ لگا رہے ہیں۔سپریم کورٹ سے مطالبہ کہ ملک پر رحم کریں۔کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں،ایک اسٹنٹ کمشنر بھی سامنے آیا ، چیف جسٹس کے لئے آئین مقدم ہے تو اس کیس کو دیکھیے،
پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے پاس بڑے دفتر آجائیں،یہ پی ڈی ایم 2 ہے ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا ، یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں ، بہت جلد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے، اسد قیصر نے مزید کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوئے تو ہماری حکومت ہوگی۔