وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں بجٹ، ضم شدہ اضلاع اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور جمیعت علماءِ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں موجودہ بجٹ، ضم شدہ اضلاع سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے بجٹ میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں، عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا۔
جے یو آئی رہنماؤں نے خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی تعریف کی۔