اسلام آ باد ؛ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل آ گیا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں۔عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا۔عمران خان کا دور حکومت رول آف لاءنہیں،رول آف جنگل تھا۔ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران کی سیاست ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں۔عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا۔عمران خان کا دور حکومت رول آف لاءنہیں،رول آف جنگل تھا۔ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران کی سیاست ہے۔
کیا رول آف لاء کا سہارا لیکر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟۔اب سے کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسان صرف کسی کی خدمت سے غلام نہیں بنتا، غلام انسان نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، جو انگریزی اچھی بولے اسے معاشرے میں عزت دیتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف ڈیلنگ سے متعلق معنی خیز جواب
جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ان کی حالت کیا ہے ،جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے وہاں خوشحالی اور ترقی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں۔ یہ سب مل کر کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے الیکشن کرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔بڑے وزیر چوری کرتے ہیں تب ملک تباہ ہوتا ہے۔دنیا بھر میں خارجہ پالیسی ملک کے فائدہ کے لیے بنتی ہے۔
پاکستان میں خارجہ پالیسی سے لوگوں کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔ پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں۔ چین نے 450 وزیروں کو کرپشن پر سزائیں دی ہیں۔چائنا سب سے تیز ترقی کرتا ملک ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت وہ ہوتی ہے جو قانون کے برابر سب کو ایک کر دے۔ ہم نے روس سے اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی،صدر پیوٹن سے طے کر لیا تھا کہ جیسے بھارت کو سستا تیل دے رہے ہیں ویسے ہمیں بھی دیں۔ہمیں روس سے ستی گندم اور تیل خریدنا تھا۔جب واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کہا روس کی مذمت کرو وہ یوکرین پر حملہ کر رہا ہے۔میں نے کہا ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں۔میں کہہ رہا تھا سب سے بنا کر رکھیں۔