شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ 27 فروری کو نالائق وزیراعظم کوبھگانے کیلئے لانگ مارچ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کرینگے ، عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں ، کن شرائط پر قرضے لیے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ لاعلم ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج اور بے توقیر کیا گیا ، عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو نے پنجاب کی قیادت کو لانگ مارچ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے
پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان خطرناک منصوبے کے تحت زراعت کو تباہ کر رہے ہیں ، تنخواہ دار طبقہ سسک سسک کر جی رہا ہے۔