لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو این آر او ون سے زیادہ شرمناک ہے، 1100 ارب کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این آراو 2 کی تفصیلات ویڈیو میں ٹوئٹر پرشیئر کیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا این آراو ون اس قوم کو مہنگا پڑا، ان 2 بدمعاش خاندانوں اور ساتھیوں کی لوٹ مارنے10سال میں قرض 4 گنا بڑھا دیا، این آر او 2 اور بھی شرمناک ہے، 1100 ارب کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، دن دیہاڑے ڈکیتی۔
اسے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکمران صرف این آر او ٹو حاصل کرنے کے لیے سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں، ملک سے چوروں کی حکمرانی کا جلد از جلد خاتمہ ضروری ہے۔