چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الزام عائد کیا ہےکہ امپورٹڈ سرکار افغان سرحدپر”دوستانہ“ افغان فوج کےحملے روکنے اور بڑھتی دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور لوگ جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے حملوں میں اضافہ سرکار کے بیانیے میں جگہ نہیں بنا پا رہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی ساری توانائیاں این آر او ٹو اور اس کے تحفظ پر ہیں، معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سےگھبرا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی کو 50 فیصد بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔