لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج رات اہم اعلان کرینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ آئین و قانون کی پاسداری پر مبنی سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد بِنا کسی کال کے گھروں سے نکلنے پر میں اپنی قوم کا مشکور ہوں۔
غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں: مریم نواز
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں آج رات 10 بجے قوم سے اہم خطاب میں خودمختاری پاکستان کے لیے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔