پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہآمنہ الیاس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں آمنہ الیاس کو مغربی لباس پہنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ میرے ڈانسنگ بوٹ آن ہیں اور ڈی جے نے جو بھی گانا تیار کیا ہے میں اس کے لیے تیار ہوں۔
تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزری تو کسی نے انہیں مناسب لباس زیب تن کرنے کا مشورہ دیا تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کیا یاد دلائی۔