اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگست 2023کومقدس امانت نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، محض 15ماہ میں چار سالوں کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا،
اگست 2023کومقدس امانت نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، محض 15ماہ میں چار سالوں کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، ووٹ بینک کی بجائے اسٹیٹ بینک میں اضافے کی کوشش کی، سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاری، آئی ایم ایف معاہدہ ہوچکا، ڈیفالٹ کا خطرہ اور ان کی ناپاک خواہشیں مٹی میں مل چکی ہیں۔
انہوں نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2022کو عوام نے مجھے بطور وزیراعظم جو ذمہ داری سونپی تھی ، یہ خدمت کی مقدس امانت اگست 2023کو نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، محض 15ماہ میں اہم چار سالوں کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، پاکستان کی راہ میں بارودی سرنگیں صاف کیں، امن وامان، خارجہ پالیسی، کرپشن نالائقی اور سازشوں کی لگی آگ بجھائی۔
سواسال کا یہ عرصہ امید کا ایک سفر تھا، انتشار اور فساد کے راستے سے تعمیر کی طرف اور معاشی استحکام اور بااعتماد دوستوں کی محفل میں واپسی کا سفر تھا، سیلاب میں گھرے 30لاکھ اہل وطن کا ہاتھ تھامنے کا سفر تھا، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی سے ستائے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا سفر تھا، شہری آزادیوں، میڈیا کی بحالی کا سفر تھا۔ جمہوری تاریخ میں یہ ا)نی نوعیت کی واحد حکومت تھی جو مختصر ترین مدت کیلئے قائم ہوئی اور مشکل ترین چیلنجز کا سامنا کیا، اس حکومت نے ایک سمت تعین کی۔
انتخابی اصلاحات سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے،اعظم نذیر تارڑ
کم وقت اور مشکلات سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے، شرط اللہ پر بھروسہ کے ساتھ مسلسل محنت دیانتداری ہے۔اس عرصے میں ہم سیاست نہیں کی، ریاست کی حفاظت کی ، سیاست بچانے کیلئے ریاست کی حفاظت کی ووٹ بینک کی بجائے اسٹیٹ بینک میں اضافے کی کوشش کی، معاشی بحران کی وجہ آئی ایم ایف کا وہ پروگرام تھا، جس کو سابق حکومت نے کیا پھر خود توڑ کر ملک کو دیوالیہ بنانے کی کوشش کی۔
لیکن ہم نے ان سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاری، جس کے بعد پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور ان کی ناپاک خواہش دونوں مٹی میں مل چکی ہے۔ چین سعودی عرب، یواے ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں خلوص کے ساتھ پاکستان سے تعاون کیا۔ ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ سفارتی سطح پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کوششوں کو ستائش ، معاشی سطح پر اسحاق ڈار اور آرمی چیف کی شبانہ روز کاوشوں کی تحسین اور تعریف کرتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے ہم نے اپنا کھویہ ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے جامع معاشی قومی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔