وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کا سابق ملازم تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیا گیا شخص وزیر اعظم ہاؤس سے ہٹائے جانے کے بعد بہاولپور میں تعینات تھا۔
خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم نے آڈیو لیکس کے حوالے سے اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، آڈیو لیکس میں وزیر اعظم کی حکومتی وزراء کے ساتھ معاونین خصوصی کی تقرری سے متعلق گفتگو تھی۔