گزشتہ روز بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹارسلمان خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پران کے مداحوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپر اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے سینکڑوں مداح ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہوگئے، جسے کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو مجبوراً مداحوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
پرستاروں کی بڑی تعداد نے پولیس کی جانب سے روکنے اور لاٹھی چارج کرنے کے باوجود سلمان خان کے گھر کی جانب لگی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی۔
سلمان خان تھوڑے وقت کیلئے اپنے گھر کی بالکونی پرنمودار ہوئے ، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا، وہ کافی دیر پرستاروں کو ہاتھ ہلاک کر جواب دیتے رہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز اور ان کے پرستاروں کے ٹوئٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت بےقابو ہوگئی، جب سلمان خان کو ان کے گھر کی بالکونی میں دیکھنے کے منتظر پرستاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔