کراچی : ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام نجی اسکولوں کے طلبا اور عملے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اسکولز نے کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر نجی اسکولوں کو خط لکھا ، جس میں ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے نجی اسکولوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔
ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول 12سے 18سال کے عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن لگائیں، تمام طلبہ کوویکسین لگانا لازمی ہے۔
خط میں کہنا ہے کہ طلبہ کےعلاوہ اسکول کا تمام عملہ بھی ویکسینیٹڈہونا لازمی ہے، ٹیم اس عمل کو یقینی بنانےکےلئےاسکولوں کادورہ کرے گی ، اسکول نے ہدات پرعمل نہ کیا تو قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کے پیش نظر سندھ حکومت نے اسکول بند کرنے اور کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے۔