بلجئم محکمہ صحت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس اومیکرون کے کیسز میں شدیداضافہ کے باوجود کوئی نیا اقدام نہیں اٹھایا گیا، اب اسکولوں میں بچوں کی حاضری سو فیصد ہوگی۔
یاد رہے 26 دسمبر سے اندرونی ثقافتی تہوار اور تفریحی سرگرمیوں پر عام طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس میں سینما گھر، تھیٹر، کاسینو اور بولنگ سنٹرز بھی بند رہیں گے۔
مگر عبادت گاہیں، لائبریریز، میوزیم، جم اور فٹنس سنٹرز اور سوئمنگ پول کھلے رہیں گے۔
وائرولوجسٹ سٹیون وان گچٹ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر حکومتی میٹنگ کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پانچویں لہر شروع ہو گئی ہے کیسز میں ہفتہ وار اوسطً 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیلجئم میں 3 جنوری کو 27 ہزار 199 نئے کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو نومبر 2020 میں قائم کیے گئے ریکارڈ کو مات دے کر اور 4 جنوری کو 28،000 سے زیادہ کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں، کیسز پھیلنے کی وجہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، حکام کے خیال سے جنوری کے آخری تک کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت اختیا کر سکتی ہے۔