وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل 2023واپس لینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے کہا پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کوختم کرنا چاہتے تھے مخلصانہ سوچ اوربڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا،4 سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیا۔
مریم اونگزیب نے کہا جبر،فسطایئت اورآمریت کے خلاف میڈیا کے ساتھ مل کر ہمیشہ جدوجہد کی، آئینی اورجمہوری سوچ پر نہ کوئی سمجھوتہ کیا ہے نہ کر سکتے ہیں۔