محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ شروع کر دی۔پنجاب بھرمیں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن کےعمل کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ تمباکو لائسنس کی کم از کم فیس ایک ہزار، زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے ہو گی۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا، انسداد تمباکو کے لیے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا،مری کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔