متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آئندہ عام انتخابات ڈیجیٹیل مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن میں دو چار ماہ کی تاخیر کی حمایت کر دی۔
کراچی میں مردم شماری اور انتخابی فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد، مرکز میں اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کیخلاف شکایات لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی سندھ کی حکمران جماعت کے ساتھ ملی بھگت کا مرتکب ٹھہرایا۔
متحدہ وفد کے وفد نے ملاقات میں کراچی میں مردم شماری اور انتخابی فہرستوں میں مبینہ بےضابطگیوں کے شواہد پیش کئے۔ سندھ حکومت پر دھونس دھاندلی کا الزام عائد کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں بھی متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا نئی مردم،شماری پر حلقہ بندیوں کیلئے وقت چاہیئے تو عام انتخابات میں تاخیر پر اعتراض نہیں۔
سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کہتے ہیں پرانی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر الیکشن کسی صورت قبول نہیں۔ مزید کہا کہ ہم نےمردم شماری پر چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا ، اب وزیراعظم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا فرض ہے کہ وہ نئی مردم،شماری پر الیکشن سمیت اپنے جائز مطالبات تسلیم کریں۔