• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
جمعہ, 22 ستمبر 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

ایران نے 5 امریکی شہریوں کو رہا کردیا

19 ستمبر 2023
in اہم ترین, دنیا
0 0
0
ایران نے 5 امریکی شہریوں کو رہا کردیا
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایران نے امریکا سے معاہدے کے تحت 5 امریکی شہریوں کو رہا کردیا، تہران ایئرپورٹ سے قطری طیارے کے ذریعے انہیں دوحہ پہنچادیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی شہریوں کے ساتھ خاندان کے 2 افراد اور قطر کے تہران میں سفیر بھی دوحہ روانہ ہوئے تھے۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ رہا ہونیوالے امریکی شہری قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر کی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے کے نتیجے میں امریکا نے ایران کے منجمد 6 ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کردیئے ہیں۔

ایرانی قید سے رہا ہونے والے امریکی دوہری شہریت کے حامل تھے، جو قطر سے امریکا روان ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کی حوالگی کے بدلے میں امریکا میں موجود 5 ایرانیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا اور وہ ایران کا سفر کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق رہا کئے جانیوالے امریکیوں میں دوہری شہریت کے حامل تاجر 51 سالہ سیامک نمازی اور 59 سالہ عماد شرقی شامل ہیں جبکہ 67 سالہ ماہر ماحولیات مراد تہباز برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں، انہیں گزشتہ ماہ جیل سے نکال کر گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا، دو امریکی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایرانی حکام نے امریکا کی جانب سے رہا کیے جانیوالے 5 ایرانیوں کے نام مہرداد معین انصاری، قمبیز عطار کاشانی، رضا سرہنگ پور کفرانی، امین حسن زادے اور قاویح افراسیابی بتائے ہیں۔ ایرانی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ قاویح افراسیابی رہائی کے بعد امریکا میں ہی رہیں گے۔

واشنگٹن نے معاہدے کے ابتدائی اقدام کے طور پر ایران کے منجمد فنڈز کے چھ ارب ڈالرز جنوبی کوریا سے قطر منتقلی کی اجازت دینے کے لیے پابندیاں ہٹا دی ہیں۔

دوحہ کی جانب سے معاہدے کی نگرانی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے، ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غیر منجمد فنڈز خوراک اور ادویات پر خرچ ہوں گے۔

Tags: امریکاامریکیایئرپورٹایرانپاکستانتہرانحکومتشہریوںمعاہدےملک
ShareTweetPin
Previous Post

پاکستانی خاتون پولیس آفیسر نےعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Next Post

دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

Related Posts

کینیڈا میں ایک اور سکھ بھارتی دہشت گردی کاشکار ہوگیا
دنیا

کینیڈا میں ایک اور سکھ بھارتی دہشت گردی کا شکار ہوگیا

21 ستمبر 2023
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، نگران وزیر خارجہ
اہم ترین

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، نگران وزیر خارجہ

21 ستمبر 2023
چین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
دنیا

چین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

21 ستمبر 2023
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کردیا
اہم ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کردیا

21 ستمبر 2023
شہباز شریف اور مریم نواز کی لندن مشن کی وجوہات سامنے آگئیں
اہم ترین

شہباز شریف اور مریم نواز کی لندن مشن کی وجوہات سامنے آگئیں

21 ستمبر 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلا اور ڈاکٹرسے ملاقات کی اجازت مل گئی
اہم ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلا اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت مل گئی

21 ستمبر 2023
Next Post
دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
جمعہ 22 ستمبر 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In