احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی مزید کارووائی 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
شریک ملزم کے وکیل حشمت علی نے اپنے دلائل ری فریش کر دیے جبکہ آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دینگے۔
شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔
عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی جبکہ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سےنیپال کےسفیرکی ملاقات
گذشتہ سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس عدالت آگیا ہے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی گئی تھی
ایڈووکیٹ قاضی مصباح نے کہا کہ عدالت تمام دلائل کو ایک بار ری فریش کرنے کی اجازت دے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں، سب چیزیں عدالت کے سامنے آ چکی ہیں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ قانون کے تحت ملزمان کے وکلا کو یہ حق حاصل ہے۔
احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت مزید کارووائی کیلئے 6 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔