اسلام آباد، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔
کابینہ ، وزارت تجارت امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی سمری پیش کرےگی۔زندہ جانوروں اورانکی مصنوعات کی درآمد پالیسی میں ترمیم کی منظوری متوقع ہے۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش کیلئے 30 کروڑگرانٹ کی منظوری دی جائیگی۔