وزیراعظم شہباز شریف آج حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کررکھا ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔اس حوالے سے پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو پوری طرح اجاگر کرنے کے علاوہ مستقبل کی حکمت عملی بھی بنائی جائے گی۔