پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سوات: نجی اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت شریں مزاری کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالت نے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کا حکم کا کالعدم قرار دیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،عدالت نے قرار دیا کہ جو ریکارڈ پیش کیا گیا،اس میں تو کچھ بھی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا،پولیس نے شیریں مزاری کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ شیریں مزاری کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا تھا۔ اسی طرح تحریک انصاف کی سینیئر بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے بتایا کہ تحریک انصاف کی سینیئر بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بے شرمی کا راج اس وقت پورے ملک میں جاری ہے۔ نہ کسی خاتون کی حیا ہے نہ کسی بزرگ کی شرم۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پولیس اسلام آباد اور لاہور سے پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنماوں کو گرفتار کر چکی ہے جن میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکریٹری اسد عمر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، علی محمد خان،ملیکہ بخاری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔