قومی احتساب بیور (نیب) نے القادرٹرسٹ کرپشن کیس عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوریکارڈ سمیت کل راولپنڈی آفس طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے بطورٹرسٹی القادرٹرسٹ ریکارڈ مانگا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو کیس سے متعلقہ دستاویزت بھی ہمراہ لانے اور کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیش کےلیے قومی احتساب بیور (نیب) کی 3 رکنی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچی تونیب کی3 رکنی ٹیم کو نوٹس موصول کروانے کےلئے اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم القادرٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی کل القادر ٹرسٹ کیس میں نیب،راولپنڈی نے طلب کررکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔