اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں وڈیوزاورمنشیات کی انکوائری کیلئےجوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مشکورحسین نے ندیم سرورایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائرکی۔ ایف آئی اے،آئی جی اورنگراں وزیراعلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورتعلیمی درسگاہ ہے، جہاں فحش ویڈیوزکا افسوسناک اسکینڈل سامنےآیا،فحش ویڈیوز کے اسکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسرکو گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ انتہائی حساس ہے،عدالت معاملےکی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن یاٹریبونل بنانےکاحکم دے،عدالت اس معاملےکی تحقیقات کی خودنگرانی کرے۔