گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
کنٹرولرامتحانات کےمطابق کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا، امتحانات میں 37 ہزار313 امیدوارفیل ہوئے۔امتحانات میں مجموعی طور پر1لاکھ 94 ہزار 527 امیدوارشریک ہوئے کنٹرولرامتحانات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار214 امیدوارکامیاب قرار پائے۔
لاہوربورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔مجموعی کامیابی کا تناسب چوہتراعشاریہ ستاون فیصد رہا،اٹھاون ہزار طلبا میٹرک امتحانات میں فیل ہوئے ۔
لاہوربورڈ کے مطابق 1 لاکھ 72 ہزار204 امیدوار کامیاب ہوئے،58 ہزار طلبا میٹرک امتحانات میں فیل ہوئے۔
ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کنٹرولربورڈ محمد جعفرعلی کا کہنا ہے کہ امتحان میں ایک لاکھ چھپن ہزار 212 امیدواروں نے حصہ لیا۔ کامیابی کا تناسب 81.76 فیصد رہا۔