استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے انتخابات میں اترنے کےلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پارٹی قیادت نے امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیکر منظوری کےلیے پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو دیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی پارلیمانی بورڈ کی پہلی ترجیح پارٹی میں شامل ہونے والے پارلیمنٹرینز ہوں گے۔ پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جولائی کے تیسرے ہفتے میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے کام مکمل کر لیا گیا، پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدرعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد درخواست دی جائےگی۔ رجسٹریشن کا عمل رواں ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔