اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیلز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نے4صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔ کیس کی آئیندہ سماعت 6 جولائی کو ہوگی۔
عدالت نے پاکستان اسٹیلز کی درخواست پر فریقین کو6 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا، پاکستان اسٹیل ملز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا 24 مارچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا۔