محکمہ داخلہ سندھ حکام نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا اختیار صوبے کا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی سے جیل حکام کے ہمراہ اسلام آباد روانہ کردیا گیا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کچھ روز سندھ ہائوس اسلام آباد رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں سندھ ہاؤس صوبے کی ملکیت ہے، سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا اختیار صوبے کا ہے۔