اسلام آباد: عدالت کیس کا فیصلہ کل سنائی گی۔ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2018 نہیں ہے،لاڈے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2018 نہیں ہے،لاڈے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔
یہ ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
جب کہ مریم نواز نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تم بھی کرپٹ اور تمھیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے!
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
عمران خان نے کہا تھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہم ترکی کی طرح بن سکتے ہیں یا پھر دوسرا میانمار بن سکتے ہیں۔
ہر ایک کو انتخاب کرنا ہو گا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔کیا وہ پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فاشزم کے ساتھ۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات التوا کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا مواد نہیں دیا جس پر الیکشن ملتوی ہو سکیں،انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور نہیں کیا گیا،رکاوٹوں سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری حکومت کی تھی۔عدالت کل اس متعلق فیصلہ سنائے گی،