لاہور:جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نے مریم نواز اور ن لیگی عہدیداروں کیخلاف تھانے میں درخواست دے دی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سرکاری پارک میں لگے جھولے، درخت اور پودے کاٹ کر چوری کیے گئے۔
جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نے مریم نواز اور ن لیگی عہدیداروں کیخلاف تھانے میں درخواست دے دی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سرکاری پارک میں لگے جھولے، درخت اور پودے کاٹ کر چوری کیے گئے۔مسلم لیگ ن کی قیادت اور عہدیداروں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔فرقان بٹ نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام اعظم نے 7 مارچ کو سی پی او گوجرانوالہ کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،آج مشکل ضرور ہے ،اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔
پی ڈی ایم حکومت اپنے نیب کیسز ختم کرانے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاس کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں ،انجینئر خرم دستگیر خان، علاقے سے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں گوجرانوالہ میں بھرپور تنظیمی کنونشن پر ڈویڑن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ، گوجرانوالہ سب سے آگے ہے، ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے،امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مظبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔