وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین کی ایک بار پھر سے تگڑی جئی تئی پھیر دی ہے ۔
خواجہ آصف نے علامہ اقبال کے کلام بانگِ درا (انیس سو پانچ ) حصہ اول کے ایک شعر کہ ’‘ تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں ، مری سادگی دیکھ میں کیا چاہتاہوں ’‘ کو اپنے انداز میں بدل کر موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کے یوٹرن کے تناظر میں ایسا ڈھالا ہے کہ پاکستانی بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکے ۔
اپنے شعرمیں خواجہ آصف نے نام لیے بغیر طنز کے ایسے نشتر چلائے ہیں کہ سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں کہ یہ بات کس کے بارے میں ہے۔ خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’‘ پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ھوں اور نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ھوں میری دو نمبری دیکھ میں کیا چاہتا ہوں’’۔
سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے کورٹ مارشل کی بات کی تھی ۔
عمران خان کی اس بات کے بعد وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے شاعرانہ انداز میں جواب دیا ہے۔