اسلام آباد : پاکستان میں جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہو گی۔
جمادی الثانی 1445ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مدینہ منورہ سے اجلاس میں شریک ہوئے اور دعا کروائی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، اس پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
مجھے یقین ہے عوام 8 فروری کو خوشحال پاکستان کے حق میں فیصلہ دے گی، نوازشریف
اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،
جس بناء پر ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا، وزارت مذہبی امور کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظرآنے کی مصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔
وفاقی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مدینہ منورہ سے اجلاس میں شریک ہوئے اور دعا کروائی۔