ماسکو : روس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ کانفرنس میں عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے نمائندے شامل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا اقدام لازمی کرنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس اقدام کے لیے اہل ہیں۔
اٴْنہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر دھوکہ دہی کا مقدمہ، فیصلہ 11 جنوری کو سنائے جانے کا امکان
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ غزہ کی صورتحال مزید کشیدگی کی طرف جارہی ہے۔
غزہ میں جاری بارشوں کے باعث جنگ سے متاثرہ بیگھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے غزہ کے ہزاروں فلسطینی خاندان عارضی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔