سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کامینٹری میں واپسی ہوگئی۔
رمیز راجہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں کامینٹری کریں گے، چیٸرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز نے کامینٹری چھوڑ دی تھی۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
دوسری جانب ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کاچارج لینے قذافی اسٹڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے کمیٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔
حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی 4ماہ کے لئے تشکیل دی ہے۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنرشہزاد راناکو ہٹا دیا گیا۔
محمود اقبال خاکوانی کو نیا چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا،کمیٹی ارکان میں ظہیرعباس،کلیم اللہ خان،اشفاق اختر،محمدمصدق اسلام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عظمت پرویز، خرم خان سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذوالفقارملک بھی شامل ہیں۔