کراچی میں جمالی پل کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔
سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب پیٹرول پمپ پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی۔
واردات کے دوران ملزمان نے پمپ پر لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کرنا چاہی،
بنوں : دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی ہلاک کردیا اور اس کا اسلحہ بھی چھین لیا۔
ملزمان نے فائرنگ کر کے کیشیئر کو بھی زخمی کردیا، پیٹرول پمپ پر موجود کیش کو لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے۔