خیبر: خیبر میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔خیبر سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے جہاں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔
خیبر میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے جہاں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔
دھماکا مسجد میں جاری جرگے کے دوران ہوا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست کے لیے ریاست قربان کی، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، وزیراعظم
پولیس نے دھماکے کے دوران پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ایس ایچ او گل ولی کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک جرگے کے دوران ہوا جس کے باعث ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان کے مطابق دھماکا تھانہ علی مسجد کی حدود میں دو سرکا کے علاقے میں مسجد کے قریب ہوا جہاں تلاشی کے دوران خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی۔
آئی جی کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔