سال 2023 میں فلم ’باربی‘ نے پوری دنیا میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ لیکن اس فلم میں کچھ ایسا بھی ہے جس نے معروف شخصیات کو متاثر کیا ہے۔
باربی کے کردار میں مارگوٹ روبی اور کین کے کردار میں ریان گوسلنگ کی اس فلم سے گلابی رنگ کی ایسی وبا پھیلی کہ اداکارتو کیا عام فلم بین سبھی گلابی رنگ میں رنگ گئے۔
جہاں اس فلم کو صارفین کی جانب سے پزیرائی ملی ہے وہیں اس میں پیش کئے جانے والے چند غیر اخلاقی پہلو معاشرتی اقدارو روایات کے خلاف بھی پائے گئے جس پر عام صارفین کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جوہی پر مارنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرانکشاف کیا کہ وہ گریٹا گرویگ کی فلم باربی سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔
انہوں نےلکھا: ”آج میں جو کچھ شیئر کررہی ہوں اس سے میرے اپنے بہت سے ناظرین خوش نہیں ہوں گے،آپ میں سے کچھ مجھ پربہت غصہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن میں ایک فکرمند والدین کی حیثیت سے یہ نوٹ شیئر کررہی ہوں اور دوسرے والدین کو بھی میں یہی کہوں گی کہ برائے مہربانی اپنے بچے کو فلم دیکھانے سے پہلے خود اس کو ضروردیکھیں پھریہ فیصلہ کریں کہ کیا یہ بچوں کو دیکھانے کے قابل ہے بھی یا نہیں!“
اس کے علاوہ پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا“میں باربی دیکھنے کے دوران اپنے کچھ پریشان کن لمحات کو شیئر کرنا چاہوں گی۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اس پر اپنا پیسہ ضائع کرنے کی واحد وجہ حکومتِ پنجاب کی اس پر پابندی لگانا تھی۔“
انہوں نے لکھا: ”حاملہ گڑیا بہت عجیب ہے،اس گڑیا کودوباردکھایا جاتا ہے اوردونوں بارمذاق اڑایا جاتا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ حاملہ ہونا دنیا کی سب سے قدرتی چیز ہے۔“