شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
نیب نے ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا بیان دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا اختیار ہے۔
نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔
ملزمان نےنیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کر رکھا تھا، شاہد خاقان عباسی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔