اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ عدلیہ میں ان کی باقیات کا فائدہ اٹھا رہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کی خرابی کو ٹھیک کررہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں انکی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کررہے ہو۔ انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ کب ہوگا؟ اسحاق ڈار کا نیا بیان
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ PDM نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ، مہنگائی (31.5%) 75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت تبدیلی کی سازش کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے جس کے ذریعے سابق COAS نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔