ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا پوندہ بازار میں زور دار دھماکےکی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکا مصروف ترین علاقے میں ہوا ہے،جہاں کافی حد تک رش ہوتا ہے۔
دھماکےکی جگہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد قریبی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے،جس کے بعد وہاں کھڑی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔