اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق ، 24 زخمی
ایک سوال کے جواب میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔