ابوظبی: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ میرے لئے بطور کپتان ٹیم کا فائنل میں پہنچنا اعزاز کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زازائی جس طرح پرفارم کر رہا ہے ٹیم کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پلے آف کی طرح فائنل میں بھی جیت حاصل کریں ، پشاور زلمی کی جیت میں پوری ٹیم نے کردار ادا کیا ، محمد اکرم اور ڈیرن سیمی نے ٹیم کا مورال بلند رکھا ، بطور کپتان ذمہ داری نبھاتے ہوئے پریشانی ضرور ہوتی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ٹیم بناتے ہوئے کمبینیشن کو مدنظر رکھتے ہیں ، اپنی پرفارمنس سے مطمئین ہوں، قومی ٹیم میں سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ، میرا دل ہمیشہ پاکستان ٹیم میں کھیلنے کے لئے دھڑکتا ہے ، حیدر علی آوٹ فارم ضرور ہیں لیکن وہ میچ ونر کھلاڑی ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ جب سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں نمبر ون بولر نہیں بن سکا ، کوشش کروں گا فائنل میں آوٹ کر کے لیگ کا نمبر ون بولر بنوں ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں ، میچز جیتنے کے لئے تمام شعبوں میں ڈسپلن رہنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کا ٹیم کے ساتھ ہونا بہت فائدہ مند ثابت ہوا ، شعیب ملک کی وجہ سے مجھے ہمیشہ بہت فائدہ ہوا ، شعیب ملک جیسے پلئیر کا مڈل آرڈر میں ہونا ٹیم کے لئے فائدہ مند ہے۔