اسلام آباد:سنی علماء کونسل پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہےکہ مولانا مسعود الرحمان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نیتجے میں علامہ مسعود الرحمان کو قتل کردیا گیا۔
جبکہ فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی سمیت 4 اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے
ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے سے متعلق ترجمان اسلام آباد پولیس نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سنی علماء کونسل پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسعود الرحمان فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔