اسلام آباد: سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی ۔قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔
سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی ۔قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں جنوری اور فروری میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہوتا ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے ۔ موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔
بعدازاں قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
نامعلوم ملزمان کے قاتلانہ حملے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی جاں بحق، ڈرائیور زخمی
یہاں واضح رہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری ہو چکے ہیں۔کچھ دن قبل مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر حملہ بھی ہوا۔ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے وزیرداخلہ کا مولانا فضل الرحمان کو سیکورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے، حکومت بتائے مولانا کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے۔ اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔
جےیوآئی اور اس کی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، انتخابات سے قبل اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے، جے یوآئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔