لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
چاند کی رویت کی شہادت ، اطلاعات سامنے آنے پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔