لاہور : سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہوں گے۔ آئین کی روشنی میں انتخابات ملک کا تقاضا ہیں،انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کل سے قومی اور صوبائی امیدواروں سے درخواستیں لی جائیں گی۔
نواز شریف عنقریب سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملیں گے۔سیاستدان اپنے مسائل خودحل کرتے ہیں ۔ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کیخلاف مہم چلائی،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ ملک کودرپیش مسائل کےحل کیلئے مضبوط حکومت درکار ہے،ملک میں جمہوریت اور آئین کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کیلئے فوری انتخابات ضروری ہیں۔
اصلاحات کیلئے پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اب نوازشریف صاحب کو انصاف ملنے سے لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے،2017 میں مسلم لیگ ن سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی تھی،نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔
جب صارفین کو گیس ہی میسر نہیں تو قیمتوں میں یہ ہوشربا اضافہ کیوں؟
انصاف کے نظام میں اصلاحات ن لیگ کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی پہلی بڑی مشاورتی بیٹھک میں الیکشن کی تیاریوں، نوازشریف کے جلسوں اور پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی راہش گاہ جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اس اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے، اجلاس میں ن لیگ کی دیگر تمام اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا، جس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے ہوئے، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، پارٹی قائد نوازشریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی۔