مسلم لیگ (ق) نے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار وں سمیت سابق ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کو صدارت سے برطرف کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حیسن کو پارٹی کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا۔
نئے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے سینئر رہنما کامل علی آغا کو مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا عہدوں ہر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے فارغ کرنے کے ساتھ وفاق وزیر طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا، ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل بنایا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ (ق) پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے، سابق ایم پی اے باؤ رضوان کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا، چوہدری پرویز الہی نے ان کی تقرری کا اعلان کیا۔