فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما بینچ اور عمران کو لانے والے ثاقب نثار کو قوم معاف نہیں کرے گی، فیصل آباد کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہے،
فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے سے بندھے ہاتھوں کے ساتھ عوامی ریلیف کیلیے سرگرم ہیں، گھڑی چور کی حکومت میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں سنا، مفت آٹا کبھی نہیں ملا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ تک پنجاب میں بجلی مفت کی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے 3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا اور ملک ٹیک آف کیا، جب جب نوا زشریف نیچے گیا ملک بھی تب تب نیچے گیا، عدالت جب عمران خان کو بلائے تو بیمار اور جلسہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما بینچ اور عمران کو لانے والے ثاقب نثار کو قوم معاف نہیں کرے گی، فیصل آباد کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہے، یہ ملک کا کمانے والا بیٹا ہے، 2013 میں نواز شریف کو حکومت ملی تو نہ پنکھا چلتا تھا نہ فیکٹریوں کا پہیہ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی شہادت پر افسوس ہوا درجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، جب تک مقدمات چل رہے ہیں اس کی ٹانگ سے پلاسٹر نہیں اترے گا۔
مریم نواز نے کہاعمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور فساد ہے، پنجاب والو اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینکو۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا، پی ٹی آئی چیئرمین مشکلات کے ذمہ دار ہیں، پنجاب کے عوام دشمن کو پہچان لیں۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ملک نوازشریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا، پھر کیا ہوا پاناما بینچ کو مصیبت پڑ گئی، پاکستان کی ترقی کا پاناما بینچ دشمن تھا، جس دن سے نواز شریف کو نکالا اس دن سے پاکستان سے ترقی بھی نکل گئی، پاناما بینچ سے کہتی ہوں کہ عمران خان کو لانے والے ثاقب نثار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
عوامی ردعمل پر پختونخوا کی نگران حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے پُرتکلف کھانے کا ٹینڈر واپس لے لیا
مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار سے پوچھتی ہوں کیا تمہارے بچے بھی عوام کی طرح سستی روٹی کو ترستے ہیں، آصف سعید کھوسہ نے کہا میرے پاس درخواست لاؤ، آصف سعید کھوسہ کوعوام گھروں میں چھپنے نہیں دیں گے، پاناما بینچ والوں نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کر کے چلا گیا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے نواز شریف کو نکال کر ایک بدکردار، نااہل گھڑی چور کو مسلط کر دیا، پاکستان کو گواہ بنا کر کہتی ہوں ان کے جرم پر قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاناما بینچ والو غضب خدا کا نشہ کرنے والے شخص کو مسلط کر دیا، اس کا ٹوٹل اکنامک وژن انڈے، کٹے، مرغیاں، بھنگ کی کاشت تھی، کیا اس کی مرغیاں، کٹے نظر آئے، زمان پارک سے بنی گالہ تک صرف بھنگ کے اثرات نظر آتے ہیں، قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیا فیصل آباد کا لیڈر ایک بزدل، گیدڑ، چوہا ہو سکتا ہے؟ یہ پہلا لیڈر ہے جس نے اپنی حفاظت کے لیے خواتین رکھی ہوئی ہیں، نواز شریف نے کبھی کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا، کارکنوں کے آگے نواز شریف اور بیٹی ڈھال بن کر کھڑے ہوئے، بزدل، گیدڑ روزانہ چیک کرتا ہے خواتین حفاظت کے لیے بیٹھی ہیں یا نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی خواتین ایم این ایز، ایم پی ایز فون کر کے کہتی ہیں جو حال ہوتا ہے بتا نہیں سکتیں، بلڈنگز، پلازہ کا لینٹر 5 ماہ میں کھل جاتا ہے، اس کی ٹانگ پر پلاسٹر اترنے کا نام نہیں لے رہا، جب عدالت بلائے تو کہتا ہے پلاسٹرچڑھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مقدمات چلتے رہیں گے اس کا پلستر نہیں اترے گا، عدالت بلائے تو کہتا ہے بزرگ، معذور ہوں، جلسہ کرنا ہوتا ہے تو بزرگی، معذوری اور 72 سال کی عمر یاد نہیں آتی، عدالت کے لیے بیمار اور جلسوں کے لیے تیار ایسا منافق نہیں دیکھا۔