پشاور:عوامی ردعمل پر پختونخوا کی نگران حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے پُرتکلف کھانے کا ٹینڈر واپس لے لیا۔نگران وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے نوٹس لے لیا۔
نگران وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور کے سیکرٹری کو فوری ٹینڈر واپس لینے کے احکامات دئیے گئے۔سیکرٹری مذہبی امور کو 12 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
نگران مذہبی امور کے مطابق اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران کو مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تمام اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لے۔پرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کا مینو منظر عام پر آ یا جس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ایڈمنسٹریری محکمہ اوقاف نے اجلاس کے انتظامات کے لیے ٹینڈرز نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ میں صدرمملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
محکمہ اوقاف کے دستاویزات کے مطابق 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں 100 وی آئی پیز اور 100 عام لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق کھانوں میں مکس سبزی، چاول، دم پخت، چکن تکہ بوڑی، چکن کڑاہی، سیخ کباب،حلوہ ، رشینن سلاس، کولڈ ڈرنکس،چائے ،سسینڈویچ سمیت دیگر کئی مشروبات اور کھانے شامل ہیں۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کے مینو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم وجوہات جن کی وجہ سے سائنس کی وزارت عید کی تاریخ نہیں دے سکتی۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اب ماہ مبارک کا ناصرف بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، بلکہ شعبان کے آغاز کا وقت قریب آنے پر رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔