اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان واپسی کےامکانات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔نوازشریف شہباز شریف کے ساتھ دبئی جائیں گے۔
نوازشریف دبئی میں قیام کریں گے یا پھر سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گوہیڈ دے دیا۔ نوازشریف 19نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلئیر کیے جانے کا عمل جاری ہے۔
موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری مل گئی۔ بتایا گیا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچیں گے جہاں وہ 2 سے 3 دن تک قیام کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپسی کا پلان تبدیل کر کے فرانس کے دورے کے بعد لندن جانے کا پروگرام بنایا ہے، وزیر اعظم لندن میں اپنے 3 روزہ قیام کے دوران میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے، اس دوران دونوں رہنماؤں میں ملک میں انتخابات کی تیاریوں اور نگران سیٹ اپ پر گفتگو کی جائے گی۔