لاہور: عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہو گئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے،
بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے صرف عدلیہ سے امید ہے، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔
موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،
جلسہ کرنے راولپنڈی چلا جاتا ہے عدالت طلب کرے تو پلاسٹر لگا لیتا ہے، مریم نواز
انہوں نے مزید کہا پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو صحیح، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے،
آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستانی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے، حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔